بہاول پور(آن لائن) صحرائے چولستان کی سُریلی آواز سرائیکی اور مارواڑی زبان کے عظیم گلو کار کریشن لعل بھیل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں – صحرائے چولستان کا یہ عظیم لوک فنکار گردوں کے عارضے میں مبتلا تھا -کریشن لعل بھیل کی عمر 55 سال تھی اور انھوں ایک بیٹا، بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں کریشن لعل بھیل کو صحرائے چولستان کی قدیم مارواڑی تہذیب / زبان اور
سرائیکی زبان کے عظیم گلوکار ہونے کا اعزاز حاصل ہے ،آنجہانی کرشن لال بھیل کی آخری رسومات چولستان کے تاریخی مقام پتن منارہ رحیم یار خان میں ادا کی گئی ۔وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر تعلیم سنیٹر شفقت محمود نے آنجہانی کے بیٹے سکھ دیو بھیل سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعذیت کی اور فیملی کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا