ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

1993میں کرونا وائرس کی پیشگوئی کس سیریز میں کر دی گئی تھی سیریز میں 2020ءمیں کیا گیا تھا ، ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیز ی کیساتھ وائر ل ہو گیا ، اب تک اسے کتنے لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں؟ جانئے

datetime 7  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر طرح طرح کے مفروضے سامنے آرہے ہیں جس میں کورونا وائرس کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا جارہا ہے تاہم اب اس بات پر چرچہ کیا جارہا ہے کہ ’دی سمپسنز‘نے پہلے ہی کورونا کی پیش گوئی کر دی تھی۔’نجی ٹی وی چینل جیو کی رپورٹ کے مطابق دی سمپسنز‘ امریکی اینیمیٹڈ سٹائریعنی طنز و مزاح پر مبنی مقبول سیریز ہے

جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کے مطابق دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے متعلق اس میں پیشگوئی کی جاچکی ہے۔مذکورہ وائرل کلپ 1993 میں جاری ہونے والے سیزن 4 ’مارج ان چینز‘ کا ہے جس میں دکھایا گیا کہ جاپان میں ایک وائرس شروع ہوا ہے جس کا نام ’اوساکا فلو‘ ہے، جس سے پورا گاؤں متاثر ہوجاتا ہے۔بعدازاں متاثرہ تمام افراد کو مکمل آرام کرنے کی تجویز پیش کی جاتی ہے اور ایک دوسرے سے بچنے کی احتیاطی تدابیر بھی دی جاتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ’دی سمپسنز‘ کی اوساکا فلو والی ویڈیو وائرل ہے جس کو اب تک 50 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ اس کارٹون کی کچھ اقساط میں بہت سے ایسے واقعات کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو واقعی حقیقت ثابت ہوئے جیسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات، اسمارٹ واچز کا بنانا وغیرہ۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 23 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…