بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

بچوں کے پسندیدہ کارٹون ‘ٹام اینڈ جیری’ کے ہدایت کار چل بسے

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی)آسکر یافتہ اینی میٹر، اِلسٹریٹر، فلمساز  اور بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری،پوپائے دی سیلر مین کے ہدایت کار جین ڈچ 95 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔جین ڈچ کی موت کے حوالے سے سی زیچ کے پبلشر پیٹر ہیمیل نے بتایا کہ جمعرات کو اچانک ان کا انتقال ہو گیا ، زیچ نے دیگر تفصیلات اور موت کی وجہ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔1960 میں جین ڈچ کی فلم منرو کو

بہترین اینی میٹڈ فلم کیلئے آسکر ایواڈ سے نوازا گیا تھا ،1964میں ان کی دو فلموں کو آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔جین ڈچ نے بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون ٹام اینڈ جیری کے 13 قسطوں کی ہدایت کاری کی تھی ، انہوں نے مشہور کارٹون پوپائے دی سیلر مین کی بھی چند قسطوں کی ہدایت کاری کی تھی۔آسکر یافتہ اینی میٹرجین ڈچ کو 2004 میں ‘دی ونسر میک کے ایوارڈ’ سے بھی نوازا گیا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…