جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

زائرہ وسیم نے مداحوں کو تعریف کرنے سے روک دیاجانتے ہیں کیوں؟

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے مداحوں کو اْن کی تعریف کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ’یہ اْن کے ایمان کیلئے خطرناک ہے۔‘بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کیلئے ایک پیغام جاری کیا۔زائرہ وسیم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’آپ سب کو میری طرف سے اسلام علیکم!

میں اِس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن میں اِس بارے میں نہیں بتا سکتی کہ میرے لئے یہ تمام تعریفیں تسلی بخش نہیں ہیں، یہ تمام محبتیں میرے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے اور یہ میرے ایمان کیلئے بھی خطرناک ہیں۔‘بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ مہربانی کرکے میری تعریف نہ کیا کریں اور اللہ تعالیٰ سے دْعا کرتی ہوں وہ میری اْن تمام غلطیوں کو نظر انداز کردے جو ان گنت ہیں اور میرے دل کو رحمت اور تقویٰ کی روشنی سے روشن کردے اور میرے ایمان کو مزید بڑھا دے۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’میری دْعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میری اصلاح کرے، مجھے وہ علم عطا کرے جس سے مجھے فائدہ ہو اور جس سے میرے دل اور زبان پر صرف اللہ کا ذکر ہو اور میں اْس سے توبہ کرتی رہوں‘۔زائرہ وسیم نے لکھا کہ ’میری دْعا ہے کہ میں اللہ کی خاطر صرف نیک عمل کروں، ثابت قدم رہوں اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہی اْس کے پاس واپس لوٹ جائوں‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…