پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

منشا پاشا کیلئے بھارتی مداح کا امن بھرا پیغام

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کو سوشل میڈیا پر اْن کے بھارتی مداح نے امن بھرا پیغام دیا۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کچھ پیغامات کی تصاویر شیئر کیں، منشا پاشا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر اْس گفتگو کی ہیں جو اْنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بھارتی مداح سے کی تھی۔منشا پاشا کی جانب سے

گفتگو کی شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْن کا بھارتی مداح اْن سے کہہ رہا ہے کہ ’میڈم آپ اپنے بہت سے ٹوئٹ میں بھارت کے بارے میں بات کرتی ہیں یہاں میں کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ جس طرح پاکستان میں امن پسند لوگ ہیں اِسی طرح بھارت میں بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو امن پسند ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔‘بھارتی مداح نے لکھا کہ ’جس طرح پاکستانی بھارتی انٹرٹینمنٹ مواد کو پسند کرتے ہیں اِسی طرح ہم بھی پاکستان کے فن کو دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن بھارت میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو دشمن عناصر ہیں جو بد امنی کو فروغ دے رہے ہیں، آپ اْن چند لوگوں کی وجہ سے پورے بھارت کو قصور وار نہ ٹھہرائیں کیونکہ ہم امن چاہتے ہیں۔‘مداح نے لکھا کہ ’ہم آپ کو اور دیگر پاکستانی فنکاروں کو بہت پسند کرتے ہیں، آپ اپنا خیال رکھیں۔‘ بھارتی مداح کے اِس امن بھرے پیغام پر منشا پاشا نے کہا کہ ’مجھے بہت اچھا لگا کہ آپ نے اپنی سوچ کو میرے سامنے رکھا، میں آئندہ اِس بات کا خیال رکھوں گی، میری طرف سے آپ کے لیے بہت سارا پیار اور اپنا خیال رکھیں۔‘منشا پاشا نے یہ تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے ہمیں دْنیا بھر سے اور خاص طور پر سرحد کے اْس پار سے بہت سارے پیغامات ملتے ہیں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’اِس دوران ہمیں ہمیشہ یہ بات رکھنی چاہیے کہ کسی بھی ملک کی حکومت کی وجہ سے اْس ملک کی تعریف یا بْرائی نہیں کی جاتی ہے بلکہ بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں جو امن پسند ہیں اور امن و امان کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘اْنہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ اْن تمام لوگوں کی مدد فرمائے آمین۔‎

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…