بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

علی ظفر نے 16 سال کی عمر میں لکھا گانا گا کر شیئر کردیا

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) معروف گلوکار علی ظفر نے 16 سال کی عْمر میں لکھا گانا ایک بار پھر سے مداحوں کے لیے گالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔گزشتہ روز پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں علی ظفر اپنے مداحوں کیلئے وہ گانا گا رہے ہیں جو اْنہوں نے 16 سال کی عْمر میں لکھا تھا۔علی ظفر کی جانب سے

شیئر کی جانے والی ویڈیو میں گلوکار اپنا مشہور گانا ’نہیں رے نہیں‘ گا رہے ہیں اور اْن کا یہ گانا ’کوک اسٹوڈیو سیزن 2‘ میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے یہ گانا اْس وقت لکھا تھا جب میری عْمر صرف 16 سال تھی اور اْس کے بعد یہ گانا ’کوک سٹوڈیو سیزن 2‘ میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’ہم پہلے انسان نہیں ہیں جو اپنے وجود کے مقصد سے متعلق بہت سے سوالات میں اْلجھے ہوئے ہیں بلکہ یہاں ہر ایک انسان پیدائش سے لے کر مرنے تک سوالات ہی پوچھتا رہتا ہے۔‘علی ظفر نے لکھا کہ ’یہاں سوال یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی’سچائی‘ جاننے کے بعد کتنے مخلص، روادار اور ایماندار رہتے ہیں۔‘گلوکار نے لکھا کہ ’میرا یہ گانا یوٹیوب پر بھی موجود ہے، آپ وہاں جاکر یہ مکمل گانا سْن سکتے ہیں۔‘اْنہوں نے اپنے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’نہیں رے نہیں‘ بھی استعمال کیا۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…