جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر نئی تصویر شیئر کردی، مداحوں کے دلچسپ تبصرے 

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر نئی تصویر شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ کچھ مختلف دکھائی دے رہی ہیں، اْن کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ و تنقیدی تبصرے کیے جارہے ہیں۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے شاید سرجری کروالی ہے جو کہ غلط ہوگئی

اور اس نے اْن کی قدرتی خوبصورتی کو ختم کردیا ہے۔ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ’ہانیہ عامر عمررسیدہ خا تون نظر آرہی ہیں ‘تو کسی نے کہا کہ ’سرجری کا نقصان، آپ مزید خوبصورت نہیں رہیں۔‘انسٹاگرام پراداکارہ کی تصویر پر آمنہ شیخ نامی صارف نے لکھا کہ ’ یہ اتنی پیاری لگتی تھی پتہ نہیں اس نے کونسی سرجری منہ پر کروالی۔‘ہانیہ عامر پر تنقیدی تبصروں کے علاوہ ایک اور بات یہ بھی کہی جارہی ہے کہ وہ سرجری کے بعد نیٹ فلیکس شو ’منی ہائیسٹ‘ کی ہیروئن ’ٹوکیو‘ کی طرح نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کی تصویر پر فوادخان نامی صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر ٹوکیو کا معصوم ورژن لگ رہی ہیں۔ہانیہ عامر کو سرجری کے بعد خود بھی ایسا لگ رہا ہے کہ وہ معصوم لگ رہی ہیں تب ہی تو انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ اتنی میں معصوم۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…