نیویارک (این این آئی)پاکستان کے معروف گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد کا کہنا ہے کہ وہ آج 18 اپریل کو انشااللّہ کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔گزشتہ روز پاکستان کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ اپنے
مداحوں کو اپنی صورتحال اور نیو یارک کی موجود صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔سلمان احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے اپنا قرنطینہ 4 اپریل کو شروع کیا تھا اور اب مجھے قرنطینہ میں رہتے ہوئے 13 دن ہوگئے ہیں۔گلوکار نے کہا کہ ’قرنطینہ کے دوران مجھے بہت سارے اْتار چڑھائو کا سامنا کرنا پڑا ہے۔