ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کی لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندان کو راشن کی فراہمی

17  اپریل‬‮  2020

پشاور(این این آئی) ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندان اور بچوں سے ملنے اپنے  آبائی گاؤں کرک پہنچ گئی جہاں انہوں نے غریب اور نادار افراد میں راشن اور کیش رقم تقسیم کی۔سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کی معروف اسٹار صندل خٹک  نے پشاور کے مختلف علاقوں اور اپنے آبائی گاؤں نری پنوس کا دورہ کیا انہوں نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب اور نادار افراد میں

راشن اور کیش رقم تقسیم کی۔اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ساتھ ٹک ٹاک کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی باقی زندگی سوشل سیکٹر میں اپنے علاقے کی خدمت کرنے اورغریب عوام کا سہارا بننا چاہتی ہوں، اس کے علاوہ آبائی علاقے نری پنوس میں اپنا ذاتی گھر بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔صندل خٹک نے کہا مجھے اپنے علاقے اور ضلع کرک سے بہت محبت ہے، یہاں کے لوگ بہت پیار کرنے اور محبت دینے والے ہیں، ان کے پیار میں ایک پاکیزگی ہوتی ہے جو بڑے سے بڑے اسٹار کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرک کے جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ہے میں ان کی بے حد شکر گزار ہوں اور میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ کرک اور اپنے علاقے میں بار بار آتی رہوں گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…