لاہور (آن لائن) یاسرحسین کو ہمیشہ اقرا کیلئے ایک بہت ہی پیار کرنے والے شوہر کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل اقرا کے نام کا ٹیٹو بنوانے والے یاسر نے قرنطینہ کے دوران اہلیہ کی ایک فرمائش پوری کی ہے۔انسٹا پر یاسر نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر داڑھی کی کمی واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہے۔
یاسر کی شخصیت میں یہ تبدیلی اقرا کی مرہون منت ہے۔ اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا حوالدار بشارت حسین حاضر جناب، یہ توہوگا ۔ اقرا کی فرمائش ۔ ہیش ٹیگز میں یاسر نے قرنطینہ اور ٹائم پاس بھی لکھا۔ اقرا نے بھی انسٹاگرام پر شیوبنانے کے دوران لی جانے والی یاسر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا میری خواہش کو پورا کرنے کیلئے شکریہ ۔