کورونا کے باعث میں وٹامن سی جیسے شہد، لیموں وغیرہ کا استعمال کرتا ہوں میری اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ مجھے روزانہ کلونجی کے 6 دانوں کو گرم پانی میں ڈال کر دیتی ہیںاس کے علاوہ میں بار بار کس کام کو دہرارہا ہوں ؟ پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے بتا دیا

14  اپریل‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)کورونا وائرس کا شکار پاکستان کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے اپنے مداحوں کو آگاہ کردیا کہ وہ قرنطینہ میں اپنی صحت کا خیال کس طرح رکھ رہے ہیں۔گزشتہ روز پاکستا ن کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں سلمان احمد نے بتایا کہ وہ کورونا سے لڑنے کے لیے

کون کون سی احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں۔سلمان احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’پاکستان میں جو لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ میں قرنطینہ میں اپنا خیال کس طرح رکھ رہا ہوں تو اْن کو میں بتانا چاہوں گا کہ میری اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ مجھے روزانہ کلونجی کے 6 دانوں کو گرم پانی میں ڈال کر دیتی ہیں۔گلوکار نے کہا کہ ’میں روزانہ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوتا ہوں اور اِس کے علاوہ وٹامن سی جیسے شہد، لیموں وغیرہ کا استعمال کرتا ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ ’یہاں نیو یارک میں اسپتال بھرے ہوئے ہیں کہ ماسک کی کمی ہوگئی ہے اِس وجہ سے میری اہلیہ نے میرے لیے ماسک خصوصی طور پر سائوتھ کوریا سے آرڈر کرکے منگوایا ہے۔سلمان احمد نے اپنے مداحوں سے کہا کہ ’خدانخواستہ اگر آپ کو بھی کورونا کی علامات ظاہر ہورہی ہیں تو آپ کو اِس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ بھی خود کو میری طرح قر نطینہ کردیں۔گلوکار نے کہا کہ ’آپ 15 دن کے لیے خود کو اپنی فیملی سے الگ کرلیں اور قرنطینہ میں کتابیں پڑھیں ۔آخر میں اْنہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…