جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

گلوکارہ کا قرنطینہ اختیار کیے باشندوں اور طبی عملے کیلئے بالکنی کنسرٹ

datetime 12  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)پیرس میں Deluxe      Lena نامی گلوکارہ نیقرنطینہ اختیار کیے باشندوں کا حوصلے بلند کرنے اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بالکنی کنسرٹ کا اہتمام کیا۔چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا کے کئی

ممالک لاک ڈائون ہیں۔اس خطرناک وبا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ  اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہا ہے۔ایسے ہی باہمت اور فرض شناس طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پیرس میں روزانہ شہریوں کی جانب سے گھروں کی بالکنیوں، کھڑکیوں اور دروازوں پر کھڑے ہوکر تالیاں بجائی جاتی ہیں جبکہL Deluxe      Lena  نامی گلوکارہ قرنطینہ کیے شہریوں اور طبی عملے کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے بالکنی میں کنسرٹ کا اہتمام کرتی ہے اور میوزک کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگاتی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 203 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات اور 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…