جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

صبا قمر کا فون ہیک، انجان شخص کی جانب سے مینجر کو کالز موصولکال کرنے والا شخص ہر بار کونسا سوال پوچھتا تھا ؟کال کاٹ دیتا 

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)نامور اداکارہ صبا قمر کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا جس کے بعد اداکارہ کے موبائل فون سے کئی لوگوں کو کالز موصول ہونا شروع ہوگئیں۔اداکارہ کے موبائل ہیک ہونے کی خبر ان کی مینجر معشال چیمہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔معشال چیمہ کے مطابق انہیں صبا قمر کے نمبرز سے کئی کالز موصول ہوئیں، اس دوران فون پر ان سے کسی انجان شخص نے بات کی، حیران کن بات یہ تھی کہ

اس دوران صبا قمر کے پاس ان کا فون موجود تھا۔معشال نے بتایا کہ مجھے صبا قمر کے فونز سے تقریباً 10 کالز موصول ہوئیں، کال پر اس انجان شخص نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں مشی بات کررہی ہوں۔معشال چیمہ کے مطابق اس شخص کا کہنا تھا کہ اسے صبا قمر کا فون ایک پارک سے ملا اور پوچھنے پر کہ اس نے فون کس طرح استعمال کیا تو اس پر اس شخص نے بتایا کہ جب اسے فون ملا تو وہ لاک نہیں تھا، جب اس سے پوچھا وہ اس وقت کہا ںہے تو وہ بار بار یہی سوال کرتا رہا کہ کیا یہ صبا قمر کا نمبر ہے جس پر مجھے غصہ آگیا جس کے بعد اس شخص نے کال کٹ کردی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران صبا قمر اپنے گھر میں موجود تھیں اور یہ سوچ کر انہیں بیحد حیرانی ہوئی کہ کوئی ان کا فون کس طرح استعمال کررہا تھا۔معشال چیمہ کے مطابق صبا قمر کا نمبر کسی ہاؤس پارٹی ایپ کے ذریعے ہیک کیا گیا، لاک ڈاؤن کے دوران اس ایپ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…