جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

دو مرتبہ سرطان کو مات دینے والے معروف گلوکار کورونا وائرس کے باعث چل بسے

datetime 10  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (این این آئی) امریکا کے معروف گلو کار جان پرائن کورونا وائرس کے باعث 73 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پرائن کا فنی سفر 50 برس کے قریب جاری رہا۔ وہ امریکا میں فوک موسیقی کا ایک نمایاں ترین نام شمار ہوتے تھے۔پرائن 10 اکتوبر 1946 کو امریکی ریاست الینوے کے شہر مایووڈ میں پیدا ہوئے۔ گذشتہ صدی میں 1960 کی دہائی کے اواخر میں وہ شکاگو میں

ایک نمایاں فن کار کے طور پر سامنے آئے۔ان کا پہلا میوزک البم 1971 میں متعارف کرایا گیا۔ 1981 میں پرائن کا دل فن کاروں کا استحصال کرنے والی بڑی میوزک پروڈکشن کمپنیوں سے بھر گیا اور انہوں نے اپنی نجی کمپنی کا آغاز کیا۔گریمی ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات جیتنے والے پرائن زندگی میں دو بار سرطان کے موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔ پہلی بار وہ 1988 اور دوسری بار 2013 میں اس عارضے سے متاثر ہوئے۔ تاہم دونوں مرتبہ انہوں نے سرطان پر غلبہ پا لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…