اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو یارک سنسان ہو گیا ، یہاں وارزون ہے ، ہر اسپتال میں لاشیں ہی لاشیں پڑی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں مقیم پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے امریکا میں کرونا وائرس پھیلائو سے متعلق ہوشربا انکشافات کیےہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ہر طرف موت کا سماں ہے ایسے لگتا ہے کہ قیامت آچکی ہے ،سٹرکیں سنسان اور ہسپتال لاشوں سے بھرے پڑے ہیں ،
لوگ کو اپنے پیاروں کی تدفین کیلئے انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ صورت حال انتہائی خراب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ نیو یارک وارزون کی کیفیت میں مبتلا ہے جس کی جہ سے یہاں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کروانا انتہائی مشکل ہے ۔ خود سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے سر اور جسم میں شدید درد ،شدید چکر اور گلہ خراب تھا ایسی صورتحال میں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا اب بھی قرنطینہ میں ہوں ۔ انہوں نے عوام کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ایسی صورتحال میں گھبرائیں نہیں بلکہ اپنا خیال رکھیں اور احتیاط کریں ، کرونا وائرس جان لیوا نہیں بس احتیاط کی ضرورت ہے ، اگر کسی کی رپورٹ مثبت آئے تو خود کو آئسولیٹ کر لے اور ڈاکٹروں تجویز کردہ ادویات کا استعمال کرے ، میں کلونجی ، شہد، لیموں اور دیگر اشیاء استعمال کر رہا ہوں ۔