اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے کرونا وائرس کینیڈین خاتون اول سے لگا ، معروف برطانوی اداکار ادریس البا نے دعویٰ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے صف اول کے برطانوی اداکار ادریس البا نے کہا ہے کہ انہیں کرونا وائرس کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ڈروڈ سے لگا ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے تھےجس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا تھا۔جبکہ 37 سالہ برطانوی اداکار ادریس البا نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے تصدیق کی تھی کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔