بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ہالی وڈ کے مقبول اداکار ادریس البا  بھی کوروناوائرس میں مبتلا

datetime 17  مارچ‬‮  2020 |

لندن (این این آئی)ہالی وڈ کے مقبول ترین برطانوی اداکار ادریس البا بھی خطرناک کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔برطانوی اداکار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی بھی تلقین کی۔ادریس البا نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ  میرے کووڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،

میں ٹھیک محسوس کر رہا ہوں جب کہ مجھے کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن وائرس ہونے کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد میں نے خود کو  آئسولیٹ کرلیا ہے۔کورونا میں مبتلا برطانوی اداکار نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ’لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور میں آپ کو بتاتا رہوں گا میں کیسا ہوں، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ہے۔کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز اٹلی میں ایک ہی روز میں 368 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جب کہ ایران میں بھی 98 افراد ہلاک ہوئے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…