بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھائی کی شادی کے بعد مایا علی کیوں رو پڑیں ؟جس نے بھی دیکھا وہ بھی غمگین ہو گیا، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی کے بھائی کی شادی گزشتہ ماہ کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔اداکارہ نے خود بھی اپنے بھائی کی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔جہاں لوگوں کو دلہا دلہن کی جوڑی پسند آئی وہیں مایا علی کے مداحوں نے ان کے

بہترین انداز کی تعریف بھی کی۔اور اب شادی ختم ہونے کے ایک ماہ بعد مایا علی نے ایک مرتبہ پھر بھائی کی بارات کے دوران لی گئی اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں۔مایا علی کے والد کا انتقال 2016 میں ہوا تھا، جن کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کردی۔مایا علی نے لکھا کہ شادی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں سب ایک دوسرے کے ساتھ موجود ہوتے ہیں اور خوشیاں مناتے ہیں لیکن بابا آپ کہیں نہیں تھے، میں نے آپ کو بہت ڈھونڈا، لیکن آپ مجھے گلے لگانے کے لیے وہاں موجود نہیں تھے، اس وقت مجھے حقیقت کا اندازہ ہوا۔اداکارہ کے مطابق میرے قریب سب سے صرف آپ نہیں تھے بابا، اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں والدہ کے لیے بھی لکھا کہ وہ ان سے بیحد محبت کرتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…