ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ کی آخری قسط ناظرین کے  سوشل میڈیا پر زبردست تاثرات

16  مارچ‬‮  2020

لاہور( این این آئی)ڈرامہ بینوںنے کہاہے کہ شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل’’ عہد وفا‘‘ کی آخری قسط میں توازن اور اس کا اختتام انتہائی شاندار تھا ، تمام اداکاروں نے بہترین کردارنبھائے اور حقیقت کا گمان نمایاں تھا۔ سوشل میڈیا پر اپنے تاثر ات میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈرامہ بینوںکاکہنا ہے کہ مذکورہ ڈرامہ سیریل نے

دیکھنے والوں کو پہلی قسط سے ہی اپنے سحر میں جکڑ لیا تھا اور ہر قسط کے ساتھ دلچسپی مزید بڑھتی رہی ۔ ڈرامے کا اختتام انتہائی شاندارتھا جس میں بھرپور توازن قائم رکھا گیا اور اس میں کوئی جھول نہیں تھی ۔ ڈرامہ بینوں کی اکثریت نے احد رضا میر کے پاک فوج کے آفیسر کے کردار کو بیحد سراہا اورکہا کہ نوجوان ان کے کردار سے بہت متاثر ہوئے اور ان میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے ۔ ڈرامے کے تمام فنکاروںنے اپنے کردار کوحقیقت کے قریب ترہو کر نبھایا ۔ ڈرامہ بینوںنے ڈرامے کی ہدایتکارہ اور دیگر ٹیم کو بھی کامیابی پر مبارکباددی ہے۔ڈرامہ بینوں نے کہا کہ ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے کچھ لوگوں کی جانب سے منفی پراپیگنڈا کیا گیا حالانکہ اختتام میں سیاستدانوں، بیورو کریٹس اورمیڈیا کا مثبت تاثراجاگر کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…