بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کورونا وائرس کے خوف کو بلاجواز قرار

datetime 13  مارچ‬‮  2020 |

بنکاک(این این آئی) اداکار شمعون عباسی نے کورونا وائرس کے سبب پھیلنے والی افراتفری کو بلا جواز قرار دے دیا۔محب مرزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ عشرت : میڈ ان چائنا ‘ کی شوٹنگ کے لیے اداکار شمعون عباسی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایئر پورٹ سے روانگی  کے دوران ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خوف کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ

میں ابھی ایئر پورٹ سے باہر آیا ہوں اور ابھی اپنا ماسک اتارا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف ممالک سے آئے مسافروں کی وجہ سے ایئر پر لوگوں نے ماسک ضرور پہنا ہے لیکن باہر ایسا کچھ نہیں ہے لیکن اس وائرس کو لے کر جو افراتفری اور خوف پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے حقیقت میں ایسا نہیں ہے، کیوں کہ میں دبئی کے ایئرپورٹ پر بھی تھا، وہاں فلائٹس کم تھیں، مسافر کم تھے لیکن جو صورتحال ہمیں میڈیا پر بتائی جا رہی ہے ایسا کچھ نہیں ہے حقیقت اس کے برعکس ہے اور یہاں کے لوگ ذرا بھی خوف زدہ نہیں۔واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ’’عشرت میڈ ان چائنا‘‘ میں شمعون عباسی کے ہمراہ ، محب مرزا، صنم سعید ، مانی، سارا لورین ، نیراعجاز اور علی کاظمی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…