بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

آسکر ایوارڈ یافتہ اذسٹریلوی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا

datetime 12  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ اٰسٹریلوی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریتا ویلسن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ اداکار ٹام ہینکس اس وقت کووڈ-19 سے متاثر ہوئے جب وہ آسٹریلیا میں اپنی نئی فلم ’لائف آف ایلوس پرسلے‘ کی عکس بندی میں مصروف تھے۔ اداکار ٹام ہینکس نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے سب کو بتایا کہ

وہ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تھکن، سردی، جسم میں درد اور ہلکا بخار محسوس ہورہا تھا جس کے باعث جو اس وقت وائرس چل رہا ہے اس کا خدشہ لگ رہا تھا تاہم کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ہمیں احتیاطی تدابیر بتائی ہیں جن پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ہم دونوں کو عوام کی حفاظت کے لیے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ ٹام ہینکس نے 2016 کی سپرہٹ فلم ’انفرنو‘ میں ایک ایسے ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا جو دنیا بھر میں جراثیمی حملے کو بچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن ایک موقع  پر خود بھی اس کا شکار نظر آتے ہیں  ٹام ہینکس اینیمیٹیڈ فلم “ٹوائے اسٹوری فور “کے کردار”ووڈی ” کے لیے بھی صدا نگاری کر چکے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…