اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حریم شاہ کے بعد پشتو گلوکارہ کی اعلی حکومتی ایوانوں میں انٹری،گلوکارہ صوفیہ کیف نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کر دی،تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے بعد پشتو گلوکارہ صوفیہ کیف کی اونچی اڑان، صوفیہ کیف نے پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس
کے ہال میں ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سرکاری ملازمین اداکارہ کے لئے دروازے کھول رہے ہیں اور وہ ہال میں سب کے سامنے ڈانس کرنے میں مگن ہیں۔ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے اورحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔