بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہیری پوٹر کے دیوانے  طلبہ نے پاکستانی ہیری پوٹر بنالی

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ہالی وڈ کی مقبول ترین فلم ہیری پوٹر کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اس فلم کو پسند کرنے والے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے طالبعلموں نے ہیری پوٹر فلم بنا کر سب کو دنگ کردیا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور کے طالب علموں نے’ ’خیالی پروڈکشن‘‘ کے بینر تلے پاکستانی ہیری پوٹر فلم ’دی لاسٹ فالوور اینڈ دی ریزوریکشن آف وولڈمورٹ‘ ریلیز کی۔

اس فلم کو دیکھنے کے بعد فلمی شائقین کی جانب سے مثبت ردِ عمل سامنے آیا ہے جو کہ جادوئی اور دلچسپ مناظر سے بھر پور ہے۔اس فلم کو لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں ہی فلمایا گیا ہے جس میں انہوں نے یونیورسٹی کو ہاگ وارٹس دکھایا ہے۔فلم کی کہانی کو ولید اکرم نے تحریر کیا اور ہدایت کار بھی وہی ہیں ہے جبکہ فلم کے حوالے سے ولید اکرم کا کہنا تھا کہ جی سی یو کے فنِ تعمیر نے انہیں اس فلم کو بنانے کے لیے مجبور کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس دنیا میں کوئی ہوگ وارٹس ہے تو وہ جی سی یو لاہور ہے، اس فلم کو مکمل طور پر ایک عام کیمرے سے شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں عمر داڑ، جاذب، مریم حسن نقوی، طلحہ، دعا مریم، شیخ مبشر اور حبیب چوہدری بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم کو جی سی یو لاہور میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جب کہ فلم کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ دیگر یونیورسٹیوں میں بھی اس فلم کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے۔ہدایت کار ولید نے مزید کہا کہ ہم ملک بھر کے سینما گھروں میں بھی اس فلم کو ریلیز کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…