منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانا طارق جمیل نے ہماری زندگی بدل دی اداکارفیروز خان کے بعد بہنوں کا بھی شوبز چھوڑنے کا فیصلہ

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خانی ڈرامہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے فوراً بعد ہی ان کی بہن دعا ملک نے بھی شوبز کو خیر آباد کہنے کا اشارہ دیا تھا۔ اداکارہ نے حال میں ایک انٹرویوں کے دوران کہا ہے کہ اپنی آنے والی زندگی کا ہر لمحہ اسلام کی راہ میں وقف کرنا چاہتی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ بھائی فیروز

اور میرے بعد ہماری بہن حمائمہ ملک بھی جلد ہی شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان سب بہن بھائیوں کی زندگی کو بدلنے میں مولانا طارق جمیل نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد فیروز خان کی طرح ایک ٹویٹ میری طرف سے بھی آنے والی ہے جس کے بعد اگلی باری حمائمہ ملک کی ہو گی۔دعا ملک کا کہنا ہے کہ فیروز خان کے شوبز چھوڑنے کے فیصلے میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ اللہ کی ذات کا ہے۔قبل ازیں ٹی وی اور فلم سٹار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے باقی زندگی اسلام کی تعلیمات کی تبلیغ میں گزارنے کا عزم کیا تھا۔اداکار فیروز خان نے ایک ٹوئٹ میں اپنے نئے سفر کے بارے میں پرستاروں کو بتایا۔ فیروز خان نے اپنے پرستاروں سے دعائوں کی درخواست بھی کی ہے۔فیروز خان نے جیو کے مشہور ڈرامے خانی میں میر ہادی کا کردار ادا کیا تھا۔اداکار فیروز خان کے اعلان کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور انہیں مبارک باد بھی دی تھی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…