اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امان اللہ خان کے جنازے میں شرکاء کی کےعمل پر سینئر اداکار و اینکر پرسن واسع چودھری نے ایک ٹویٹ پیغام جاری کیا جس میں ان کہنا تھا کہ میں مجھے یہ دیکھ کر دھچکا لگا کہ جنازے میں شریک شرکاء کی بڑی تعداد مغفرت کی دعا کرنے کی بجائے ان کی میت کی تصویریں لینے میں مصروف تھی ۔
At the funeral of aman ullah sb ,It was appalling to see the number of people just trying to make a video clip of the “maiyat” rather then recite https://t.co/thPSEYeuG0 hell with these mobile phone cameras !
— vasay chaudhry (@vasaych) March 6, 2020
دوسری جانب سابق قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ امان اللہ صاحب کی تدفین کو لے کر جو تنازعہ کھڑا کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایک معاشرے کے طور پے ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان لوگوں کی عزت کی جائے جو خوشیاں بانٹتے ہیں اور مسکراہٹوں بکھیرتے ہیں۔ ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہئے۔
امان اللہ صاحب کی تدفین کو لے کر جو تنازعہ کھڑا کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایک معاشرے کے طور پے ہمیں یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ان لوگوں کی عزت کی جائے جو خوشیاں بانٹتے ہیں اور مسکراہٹوں بکھیرتے ہیں۔ ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لیا جانا چاہئے۔
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) March 7, 2020