بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا امان اللہ کی وفات پر بھارتی اداکار بھی غمگین مرحوم پاکستانی کامیڈین کو بھرپورخراج تحسین پیش

datetime 7  مارچ‬‮  2020 |

لاہور/ ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکار رضا مراد نے امان اللہ کی وفات کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بہت بڑے فنکار تھے ،ان کے جانے سے کروڑوں مداح غمگین اور سوگوار ہوگئے، بے شک زندگی اللہ تعالی کی امانت ہے۔

مایوس چہرے بھی امان اللہ کو دیکھ کے مسکرا اٹھتے تھے آج وہ ہمیں روتا ہوا چھوڑ گئے۔ایک بیان میں رضا مراد نے کہا کہ باصلاحیت فنکار کی خوبی تھی کہ وہ سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے تھے، امان اللہ کی خوشگوار یادیں، باتیں اور ان کا مزاح ہمیشہ ہمارے پاس رہے گا۔ رضا مراد نے یہ شعر امان اللہ کی نذر کیا ’’ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘‘۔دریں اثنا بھارتی اداکار جونی لیور نے کہا ہے کہ امان اللہ بہت بڑے فنکار تھے، ان کا انتقال ایک سانحہ ہے وہ مایوس چہروں پر بھی خوشیاں بکھیرنے کا ہنر جانتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امان اللہ کی وفات کا بے حد افسوس ہے، میں ان کے چاہنے والوں کیساتھ سوگوار ہوں، امان اللہ کے ساتھ بڑا گہرا تعلق تھا، ان کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، انہوں نے اپنی بیماری میں بہت تکلیفیں اٹھائیں، امان اللہ سینڈ اپ کامیڈی کے بہت بڑے فنکار تھے۔جونی لیور نے کہا کہ انہوں نے جو کام کیا وہ اتنا بڑا ہے کہ کوئی سوچ نہیں سکتا، میری اکثر ان سے فون پر بات ہوتی رہتی تھی، ہم سب امان اللہ کو بہت یاد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…