اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عورت مارچ کے متنازع نعرے ’میرا جسم میری مرضی‘ کا سلسلہ تھم نہ سکا قرۃ العین بلوچ کی حقوق مانگنے والی خواتین پر تنقید سے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃالعین بلوچ نے حقوق مانگنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا۔عورت مارچ کے متنازع نعرے ’میرا جسم میری مرضی‘ کو لے کر ایک نا ختم ہونے والی بحث کا سلسلہ تا حال نہیں تھم سکا۔ جیوز نیوز کے مطابق جہاں متعدد لوگوں کی جانب سے عورت مارچ اور اس دن خواتین کی جانب سے

اٹھائے جانے والے پلے کارڈز کی حمایت کی جارہی ہے تو وہیں بہت سے لوگ اس کے خلاف بھی ہیں۔اس حوالے سے مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے ملے جلے انداز میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔’وہ ہم سفر تھا‘ گانے سے شہرت حاصل کرنی والی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد انہیں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔قرۃ العین بلوچ نے ٹوئٹر پر حقوق مانگنے کے لیے آواز بلند کرنے والی خواتین پر تنقید کی۔گلوکارہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اصل فیمینسٹ کام کرتی ہیں، اپنے حقوق مانگنے کے لیے چیخ و پکار مچانے میں وقت ضائع نہیں کرتیں‘۔قرۃالعین بلوچ کے اس ٹوئٹ پر ایک نئی بحث چھڑ گئی اور لوگوں کی جانب سے انہیں آڑے ہاتھ لیا گیا۔ندا کرمانی نامی صارف نے قرۃ العین بلوچ کے بیان کو مایوسی قرار دیا۔حنا تبسم نے کہا کہ ’آج آپ جو یہ ٹوئٹ کرنے کے قابل ہیں وہ صرف ان لوگوں کی وجہ سے ہے جنہوں نے اس حق کے لیے آواز اٹھائی تھی۔ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی‘۔ہما عامر نامی صارف نے کہا کہ’ اپنے آپ کو شرمندہ مت کریں، پہلے تھوڑی تحقیق کریں پھر آئیں‘۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…