استنبول( آن لائن )پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، وہ دورہ ترکی کے دوران استنبول میں کہیں گاڑی میں سفر کررہی ہیں اور ایک گانے ناگنپر بیٹھے بیٹھے ہی سٹیپس کررہی ہیں، وہ اکیلی نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی اداکاراں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں جن میں نیلم منیر بھی شامل ہیں۔اپنی مصروف زندگی میں سے فرصت کے لمحات کے دوران صبا قمر ترکی میں شاپنگ کرتی بھی
دکھائی دیں جن کی ویڈیو وائرل ہے، تاہم دو دن شاپنگ میں مصروف رہنے کے باوجود انہیں کوئی چیز مزے کی نہیں لگی۔اسی دوران اداکارہ کے کچھ مداحوں نے بھی انہیں آلیا جو خاص طورپر ا ن سے ملنے آئے تھے، صبا قمر نے ان کو خوش آمد ید کہا اور سیلفی بھی بنوائی ۔اپنے دورے کے دوران صبا قمر نے خود بھی انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئرکیں۔ایک اور تصویر شیئرکرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کام ہی فن سے زیادہ فن ہے ۔