بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گھر میں نیا کام  شروع کر دیا ، تصاویر وائرل

datetime 6  مارچ‬‮  2020 |

لاہور(  آن لائن )ماضی کی گلوکارہ رابی پیرزادہ شوبز کی رنگارنگ دنیا سے دور ہوکر آج کل اپنے گھر میں بنائے گئے ایک سٹوڈیو میں بطور مصور مصروف ہیں اور اپنے تخلیق کردہ زبردست فن پاروں پر آئے روز سوشل میڈیا مداحوں سے داد وصول کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پینٹنگ کا شوق انہیں آٹھ سال پہلے پڑا

اور اس کام کیلئے انہوں نے کسی انسٹی ٹیوٹ کا رخ نہیں کیا بلکہ مصوری کے تمام اصولوں سے آشنا کرانے میں جے عارف نامی پینٹر نے ان کی راہنمائی کی۔بہت سے مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ وہ ان سب پینٹگز کا کرتی کیا ہیں؟رابی پیرزادہ نے بتایا کہ وہ 60 بچوں کی کفالت کر رہی ہیں اور یہ فن بارے بیچ کر وہ ان بچوں کے تمام اخراجات پورا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سب کسی کو دکھانے کے لئے نہیں بلکہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کر رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میوزک کانسرٹس کیلئے اب بھی بہت سی آفرز آتی رہتی ہیں مگر شوبز سے قطع تعلقی کے بعد روحانی سفر جاری رکھتے ہوئے ان تمام آفرز کو وہ ہمیشہ ٹھکرا دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے حوالے سے وہ بہت کچھ سیکھ رہی ہیں اور اس سارے عمل میں مختلف علماسے راہنمائی بھی لی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…