لاہور (آن لائن) سینئر اداکار مسعوداخترنے کہا ہے کہ عورت مارچ کے حوالے سے چلنے والی بحث لاحاصل ہے ، اسلام نے صدیوںپہلے عورت کے حقوق کا تعین کر دیا ہے اور اس میں بڑاتوازن ہے ، ہمیں اس بحث کو موضوع بنا کر اسے اہمیت نہیں دینی چاہیے ۔ مسعود اخترنے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں ،اگرکہیں خواتین پر تشدد ہوتاہے یا انہیں حقوق نہیں ملتے تواس کے لئے سخت قوانین موجود ہیں۔
جو مغربی ممالک ممالک خواتین کے حقوق کا بڑا پرچار کرتے ہیں ان کے اپنے ہاں خواتین پر تشدد کے ان گنت واقعات ہوتے ہیں لیکن ان واقعات کو سارے معاشرے سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والی گفتگو کا کوئی حاصل نہیں ،سب کو معلوم ہے کہ ہم جس طرح کے راستے کا انتخاب کریں گے آگے ویسی ہی منزل ہماری منتظر ہو گی ۔