اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی وجہ سے 9 سال پرانی فلم کی مقبولیت میں اضافہ

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہالی وڈ کی 9 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’کونٹیجن‘ نے ریلیز کے وقت باکس آفس پر 60 ملین ڈالرز کمائی کی تھی لیکن اب 2020 میں جان لیوا کورونا وائرس کے پیشِ نظر فلم کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیوین سوڈربرگ کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی وڈ فلم ’کونٹیجن‘ کی 2020 میں مقبولیت کی وجہ کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی افسانوی بیماری

’ایم ای وی-1‘ پر مبنی ہے جو کہ ایشیا سے پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی ہلاکتوں کی وجہ بنی۔’ وارنر بروس‘ کی 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم اب 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔لوگوں کو اس فلم میں افسانوی اور حقیقی بیماری میں کافی حد تک مماثلت نظر آئی اور یہی وجہ ہے کہ 9 سال بعد دوبارہ اس فلم کو بے شمار لوگوں کی جانب سے دیکھا جانے لگا۔فلم ’کونٹیجن‘ ریلیز کے 9 سال بعد آئی ٹیونز کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ایمازون پرائم کے چارٹ میں بھی سب سے اوپر ہے۔ہالی وڈ کی اس فلم میں دکھائی جانے والی افسانوی بیماری حقیقی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک وبا دکھائی گئی ہے۔اس حوالے سے فلم کے پروڈیوسر مائیکل شیمبرگ کا کہنا ہے کہ ’ہم لوگوں کو ڈرانا نہیں چاہتے کہ وہ سب مرنے والے ہیں۔فلم کے پروڈیوسر نے مزید کہا کہ ’اگر یہ ڈرؤانی ہے تو اس کا صرف یہ مقصد ہے کہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ڈرانا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…