منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

”میرا جسم میری مرضی“ کا مقصد جسم فروشی کو قانونی شکل دینا ہے احمدبٹ نے پاکستان میں مغربی تہذیب لانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)’’میرا جسم میری مرضی‘‘ پورے پاکستان ایک موضوع کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں دیکھو جسے دیکھو اس پر بات اور بحث کر تا دکھائی دے رہا ۔ اس حوالے سے معروف ادکار احمد علی بٹ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق اس تحریک کا مقصد جسم فروشی کو قانونی شکل دینا ہے ، یہ ایک تہذیب ہے جس کا استحصال کیا جارہا ہے ۔

انسٹا گرام پر انہوں نے لکھا کہ دین اسلام نے عورت کیلئے حقوق بتائے ہیں انہیں ہر وہ شے دی جارہی ہے جس کی وہ مستحق ہیں ۔ کچھ خواتین مغربی تہذیب یہاں لانا چاہتی ہیں تا کہ جسم فروشی ایک قانونی عمل بن جائے اور لوگوں میں فحاشی پھیلے۔واضح رہے کہ ’’ میرا جسم ، میری مرضی پر خوب تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں ۔ قبل ازیں اداکارہ وینا ملک کا ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا دفاع ، ماروی سرمدکو گینڈا قرار دیدیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر پر عورت کی تضحیک کا الزام عائد کررہے ہیں وہ غور کریں سماجی کارکن ماروی سرمد اور گینڈے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شیئر کئے ۔پہلے ٹویٹ کا معاملہ ابھی تھمانہ تھا کہ اداکارہ وینا ملک نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تمام بے غیر ت ایک بے حیا عورت کے حق میں نکل آئیں ہیں۔ اس کے علاوہ وینا ملک نے ایک مزاحیہ تحریر بھی لکھی۔ بھینس گئی شو میں شو میں آیا خلیل خلیل نے کیا ذلیل بھینس نے ذرا نہیں کیا فیل دیسی لبرلز ٹھنڈے پیدائشی نسلی گندے واضح رہے نجی ٹی وی پر دوران پروگرام سماجی کارکن ماروی سرمد کا میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگانے پر ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اپنا جسم دیکھو جا کے، کوئی تھوکتا نہیں ہے آپ کے جسم پر، تیرے جسم میں ہے کیا، اس پر مرضی چلاتا کون ہے؟ بے حیا عورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے، گھٹیا عورت، خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد پر برس پڑے۔نجی نیوز چینل کے ایک لائیو شو میں معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان انتہائی تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے شو میں خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد بطور مہمان گفتگو کا حصہ تھے جس میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…