اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کامیڈین سہیل احمد نے امان اللہ کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پرفارمنگ آرٹ کا بڑا نقصان ہو گیا ہے ،وہ ایسے فنکار تھے جن کا متبادل کوئی اور نہیں ہو سکتا ۔ سہیل احمد کہنا تھا کہ امان اللہ جیسا تاریخ میں کوئی دوسرا نہیں ان جیسی عوام کی خدمت کی ہو ، جیسی تفریح فراہم کی ہو وہ کسی دوسرے میں نہیں ملتی ۔ وہ پاکستان کے
بڑے فنکار تھے اللہ پاک جنت الفردوس میں انہیں جگہ عطا کرے اور اعلی مقام عطا فرمائے ۔ سہیل احمد کا کہناتھا کہ میں میڈیا سے گزارش کرتاہوں کہ ایسی خبر نہ چلائی جائے کہ وہ کسم پرسی کی حالت میں چلے گئے کہ ان کو کسی نے پوچھا نہیں ، ان سے ساری دنیا پیار کرتی تھی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امان اللہ پاکستان کے نامور اور بڑے فنکار تھے ہمیں چاہیے کہ ان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کریں ۔