ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک سے بے حیائی ختم کروں گا ،خلیل الرحمن قمرنے نیا محاذ کھول لیا

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک نئے محاذ پر ہیں۔ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے وہ ان کے لئے دعا کریں اور ان کا ساتھ بھی دیں تا کہ وہ اس مشن میں کامیاب ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ میرے لئے دعا کریں کہ مجھے کامیابی ملے اور ہمارے معاشرے میں سے بے حیائی مکمل طور پر ختم ہو جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ شب ایک نجی ٹی وی پروگرام میں معروف مصنف خلیل الرحمن قمر اور خاتون صحافی ماروی سرمد کے درمیان لڑائی ہوگئی اور لائیو پروگرام کے دوران معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیونیوز کے پروگرام میں خلیل الرحمان قمر کے علاوہ صحافی ماروی سرمد اور جے یو آئی ایف کے رہنما سینیٹر مولانا فیض محمد بھی شریک تھے ۔ پروگرام میں عدالت کی جانب سے خواتین مارچ کی اجازت سے متعلق بات چیت جاری تھی۔خلیل الرحمان قمر نے صحافی ماروی سرمد کی گفتگو سننے کے بعد اپنی رائے دینے کیلئے گفتگو شروع کیاور کہا کہ ” عدالت نے اگر یہ منع کر دیا ہے کہ ” میرا جسم مری مرضی “ جیسے غلیظ نعرے کومنہا کر دیا جائے تو میں یہ جملہ جب ماروی سرمد کو قرو فر کے ساتھ کہتے ہوئے سنتا ہوں تو میرا کلیجہ ہل جاتا ہے ۔“خلیل الرحمان قمر اپنے روایتی انداز میں گفتگو جاری رکھے ہوئے تھے کہ اس دوران صحافی ماروی سرمد بیچ میں بول پڑیں اور انہوں نے وہی نعرہ ” میرا جسم میری مرضی “ اونچی آواز کر کے لگا دیا جس پر خلیل الرحمان قمر شدید غصے میں آ گئے اور سخت لحجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ’ بیچ میں مت بولو ۔“

مصنف کا غصہ بڑھتا ہی چلا گیا اور انہوں نے صحافی ماروی سرمد کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ” تیرے جسم میں ہے کیا ، اس پر مرضی چلاتا کون ہے ، جا کر اپنا جسم دیکھو ، بے حیاعورت کے جسم پر کوئی تھوکتا بھی نہیں ہے ۔“جب خلیل الرحمان قمر کی جانب سے یہ بات کہی گئی تو صحافی ماروی سرمد بھی غصے میں آ گئیں اور انہوں نے مصنف کو ” شٹ اپ “ کال دی لیکن جس پر خلیل الرحمان قمر نے انہیں جواب میں کہا کہ ” آپ بکواس بند کریں “ ۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ مصنف مزید برہم ہو گئے اور انہوں نے گالم گلوچ کرتے ہوئے انہیں ” الو کی پٹھی “ قرار دیا اور کہا کہ بدتمیز عورت ۔اس دوران پروگرام کی میزبان بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کرتی رہیں لیکن بات دائرے سے باہر نکلتی چلی گئی ، خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ” آپ امریکہ میں تحقیق کر رہی ہیں ، بے حیائی کی تحقیق کر رہی ہیں ، شکل دیکھو جا کر اپنی ، آپ سے درخواست کی تھی کہ میں نے آپ کی بات غور سے سنی اب میری بات بھی سنیں ۔“

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…