کراچی (این این آئی)فلمی شائقین کو پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا انتظار کئی سالوں سے ہے اور حال ہی میں جب فلمساز کی جانب سے یہ خوشخبری سنائی گئی کہ فلم عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی تو اس اعلان کے بعد مداح مزید بے چین ہوگئے ہیں۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہی ہیں کہ پاکستان میں بہت ہی کم ایسی فلمیں بنی ہیں جس میں تھرل اور خون خرابے کا عنصر زیادہ نظر آیا ہو جبکہ اگر کسی فلم میں ایکشن، تھرل اور
خون خرابا شامل بھی ہو تب بھی فلم ساز کی جانب سے اس حوالے سے کوئی خاص ہدایت جاری نہیں کی جاتی۔لیکن اب ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا بے چینی سے انتظار کرنے والے مداحوں کو متنبے بھی کیا ہے۔پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری نے شائقین فلم کو خبردار کیا ہے کہ اس فلم میں کچھ پْرتشدد مناظر اور خون ریزی کو ہر کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔