منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اِسکن انجکشن لگاتی ہوں مگر۔۔۔!!! معروف اداکارہ ثروت گیلانی کے اہم انکشافات

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر پلاسٹک سرجن ہیں، اِسکن انجیکشن لگاتی ہوں مگر ہر روز نہیں۔اداکارہ ثروت گیلانی نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے روم ٹور پر شوہر کے ساتھ تصویر پر تنقید کے حوالے سے بھی بات کی۔ثروت گیلانی نے کہا کہ روم ٹور پر شوہر کے ساتھ تصویر پر اْن کے خلاف سوشل میڈیا پر بہت تنقید کی گئی۔

اداکارہ نے کہا کہ دورے سے واپسی پر انھوں نے بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کے ساتھ تصویر کیا لی اْن کی حب الوطنی پر ہی سوالات اْٹھا دیئے گئے جس پر بہت دکھ ہوا۔ ثروت گیلانی نے پروگرام کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے بہت محبت کرتی ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ چند روز قبل اپنے شوہر کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے روم گئی تھیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر لگائی تھی جس میں وہ انہیں بوسہ دے رہی تھیں، تصویر لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر ناقدین نے ثروت پر خوب تنقید کی تھی۔صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد اداکارہ بھی چْپ نہیں رہی تھیں اور انہوں نے بھی ناقدین کو سخت الفاظ میں جواب دیا تھا۔ثروت گیلانی نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘صرف اس لیے کہ ہم مشہور شخصیات کچھ نہیں کہتے، اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ آپ کو کچھ بھی کہنے کا حق حاصل ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ چْپ کرایا جائے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…