بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی تاریخ کا وہ دوسرا ڈرامہ جس کی قسط سینمائوں پر دکھائی جائے گی ، تیاریا ں شروع

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بعد اب’ ’عہدِ وفا ‘‘ کی آخری قسط بھی پاکستان بھر کے سنیمائوں میں دکھانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنایا جانے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا ‘ چار دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے جو ان دنوں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ڈرامے کے چار مرکزی کردار احد رضا میر، اسامہ خالد بٹ، وہاج علی اور علی اکبر ہیں

جن کی دوستی نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کر رکھا ہے وہیں زارہ نور عباس اور علیزے شاہ کی اداکاری نے اس سیریل کو کامیابی کے مقام تک پہچانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ 24 اقساط پر مشتمل تھا تاہم عوام میں انتہائی مقبولیت پانے پر ڈرامے کی مزید اقساط کی شوٹنگ کی گئی اور اب ڈرامہ اپنے اختتامی مراحل میں بھی داخل ہو چکا ہے اسی لیے مقبولیت کے پیش نظر ڈرامہ ’’عہدِ وفا‘‘ کو بھی شہرہ آفاق ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط کی طرح سنیما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم باکس آفس ڈٹیل ویب سائٹ کے مطابق ہم فلم پروڈکشن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری قسط سینما گھروں میں دکھائے جانے پر نظرثانی کی جا رہی ہے اور ڈرامے کی آخری قسط نشر کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔واضح رہے کہ ڈرامہ ’عہدِ وفا ‘ 2020ء میں بڑی اسکرین پر نشر ہونے والا دوسرا ڈرامہ ثابت ہوگا جب کہ اس سے قبل پہلا ڈرامہ نشر ہونے کا اعزاز ’میرے پاس تم ہو‘ کے پاس ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…