بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مائیکل جیکسن کا بھانجا پاکستان کی مہمان نوازی کا اسیر ،ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 16  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)امریکا کے سابق لیجنڈری پاپ گلوکار مائیکل جیکس کے بھانجے جعفر جیکسن حال ہی میں پہلی مرتبہ پاکستان تشریف لائے اور یہاں کے عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے۔مائیکل جیکسن کے بھانجے اور گلوکار جعفر جیکسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ’چائنا پاکستان انویسمنٹ کارپوریشن‘ اور ان کے بورڈ ممبر ذیشان شان کے پاکستان آئے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جعفر جیکسن نے میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کی دو یونیورسٹیوں کا دورہ کیا، وہاں کا تجربہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرنا حیرت انگیز تھا، یہ سب بے حد ہمدرد اور باصلاحیت تھے، اور مجھے یہ چیز بے حد اچھی لگی کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس حوالیسے بے حد پر جوش ہیں۔جعفر جیکسن نے کہا کہ انہیں پاکستان آکر بہترین محسوس ہوا۔انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے تمام لوگ بے حد ہمدرد اور خوش مزاج ہیں۔جعفر جیکسن نے کہا کہ میں مستقبل میں یہاں دوبارہ آکر شو کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کرنے کا منتظر ہوں، میں اس سفر میں ایک ایک سیکنڈ لطف اندوز ہوا ہوں۔واضح رہے کہ امریکا کے لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن 5 دن کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔جعفر جیکسن لیجنڈری گلوکار جرمین جیکسن کے چھوٹے بیٹے اور پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے بھانجے ہیں۔گلوکار کے والد جرمین جیکسن نے 1989 میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا، جرمین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مائیکل جیکسن کے ہرمشکل وقت میں ان کے ساتھ رہتے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…