لاہور(این این آئی) سابقہ گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے کیس پر سماعت کی۔رابی پیرزادہ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کی موکلہ کااس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے،وائلڈ لائف نے کارروائی پہلے شروع کی،سرچ وارنٹ بعد میں لیے،
وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں ملوث کیا۔ استدعا ہے کہ رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت رابی پیرزادہ کی حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ رابی پیرزادہ کی مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہیں جان کاخطرہ ہے اس لئے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔