لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم ، ٹی وی اور اسٹیج پر تین دہائیوں تک راج کرنے والی مشہور اداکارہ نگہت بٹ کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد انتقال کر گئیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 3 دہائیوں تک ٹی وی اور سٹیج پر اداکاری کرنیوالی نگہت بٹ انتقال کرگئیں، وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق
نگہت بٹ معاشی تنگ دستی کی وجہ سے 2 سال سے گھرکا کرایہ بھی ادا نہیں کر سکی تھیں، نگہت بٹ کے شوہر عابد بٹ 4 سال قبل انتقال کر گئے تھے۔واضح رہے کہ شوبز حلقوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال سے نگہت بٹ اور ان کے شوہر عابد بٹ کی مالی مدداورعلاج معالجے کی اپیل کی گئی تھی۔