قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک سینئر خاتون ٹی وی اینکر مروہ میمی کو حال ہی میں اس وقت شدید صدمہ پہنچا جب اسے پتا چلا کہ اس کے بیٹے کریم کے ایک دوست کی فائرنگ سے اس کی موت مواقع ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل قاہرہ کے نواحی علاقے الزمالک میں پیش آیا جب کریم اپنے ایک دوست کے گھر کھیلنے گیا تو وہاں پر اس کا ایک اور دوست بھی آگیا۔اس موقع پر کریم کے دوست نے مزاح میں اپنے والد
کا پستول نکالا اور اس سے کھیلنے لگا مگر لوڈد پستول سے گولی چل نکلی جو کریم کے سرمیں جا لگی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔اس واقعے کے بعدخاتون اینکر مروہ میمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بیٹے کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ۔ مروہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کی اس جدائی کا غم اورصدمہ ان کے لیے اور پورے خاندان کے لیے المناک ہے۔ ہم نے اپنا چہتا بیٹا کھو دیا ہے۔