منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وہ معروف جوڑا جن کی پانچویں شادی بھی ناکام ہو گئی، 12دن بعد ہی طلاق

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس( آن لائن ) اداکارہ پامیلا اینڈرسن کی پانچویں شادی 12 دن بعد ہی طلاق پر ختم ،دلچسپ بات یہ ہے کہ پامیلا اینڈرسن کی طرح ان کے شوہر جان پیٹرس کی بھی یہ پانچویں شادی تھی، ان کی بھی پہلی چاروں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔ہالی وڈ اداکارہ 52 سالہ پامیلا ایڈرسن نے گزشتہ ماہ 20 جنوری کو اپنے دیرینہ چاہنے والے فلم پروڈیوسر 74 سالہ جان پیٹرس سے اچانک پانچویں شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔  پامیلا اینڈرسن اور جان پیٹرس نے شادی کے 12 دن بعد ہی ایک دوسرے سے

علیحدگی اختیار کرلی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔رپورٹ میں پامیلا اینڈرسن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ نے خود اپنی طلاق کی تصدیق کی۔رپورٹ میں اداکارہ کی جانب سے نظم کی صورت میں جاری کیے گئے بیان کو بھی شائع کیا گیا جس میں پامیلا اینڈرسن نے جان پیٹرس کو بہترین شخص قرار دیا۔پامیلا اینڈرسن نے اپنی نظم میں بتایا کہ اگرچہ ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے تاہم پھر بھی وہ ایک دوسرے سے ملتے رہیں گے اور ایک دوسرے کی عزت کرتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…