تمغہ امتیاز کیلئے مہوش حیات کا نام کس وفاقی وزیر نے تجویز کیا تھا؟بالآخرنام سامنے آگیا

4  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اْنہوں نے معروف اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کیلئے اْن کا نام تجویز کیا تھا۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ اْنہوں نے مہوش حیات کا نام تمغہ امتیاز کے لیے تجویز کیا تھا۔

پروگرام کے میزبان نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ آپ کس طرح کی موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور آپ کو کون سی اداکارہ پسند ہے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ وہ استاد نصرت فتح علی خان کی موسیقی سے لطف انداز ہوتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ اْن کو صوفی کلام اور قوالی بہت پسند ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اْن کی پسندیدہ اداکارہ مہوش حیات ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ میں مہوش حیات سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا تاہم جب تمغہ امتیاز کے لیے بہترین اداکارہ کا نام تجویز کرنے کی بات آئی تھی تو میں نے ان کا نام تمغہ امتیاز کیلئے تجویز کیا تھا جس کی وجہ ان کا فلموں میں اداکاری اور کام دیگر دوسری اداکاروں سے بہت اچھا ہونا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک بڑی عجیب بات ہے کہ ایوارڈز کے لیے لوگ اتنی سفارشیں کرواتے ہیں جس کی کوئی حد نہیں۔وفاقی وزیر سے سوال کیا گیاکہ کیا مہوش حیات کا نام تمغہ امتیاز کے لیے تجویز کرنے کیلئے آپ سے سفارش کروائی گئی تھی؟میزبان کے اِس سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نہیں میں ایوارڈز کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں اور میں نے کہا تھا کہ ایوارڈ صرف اْن کو ہی ملنا چاہیے جو اپنے شعبوں کے ٹاپرز ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…