کھڈیاں خاص(این این آئی) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ و پرفارمرفیروزہ علی نے سٹیج کی ساری اداکارائوں کو ڈانس مقابلے کا چیلنج کردیا۔اس وقت میرے جوڑ کی کوئی پرفارمر نہیں ہے جسے اس بات کا زعم ہے وہ مقابلے پہ آجائے اداکارہ کا چیلنج،تفصیلات کے مطابق اداکارہ فیروزہ علی نے سٹیج کی تمام سینئیر جونئیر اداکارائوں کواپنے ساتھ ڈانس مقابلے کا چیلنج کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک
عرصہ سے سٹیج پرفارمنس دے رہی ہیں جس پر شائقین ڈرامہ انہیں مختلف القابات سے نواز چکے ہیں فیروزہ علی کا کہنا تھا کہ ڈانس پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیئے انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کوریوگرافرز سے تربیت حاصل کی ہے جن کا کہنا ہے کہ میں اس وقت سب سے بہتر ڈانس پرفارمر ہوں فیروزہ علی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت پورے پنجاب کے تھیٹرز کی پرفارمرز کو چیلنج کرتی ہوں کہ و ہ جب چاہیں میرے ساتھ مقابلہ کرلیں چاہے اس کے لیئے وہ نامور کوریو گرافرز کو جج بٹھالیں میں انشاء اللہ ان کو ہر مقابلے میں ہرادوں گی فیروزہ علی نے کہاکہ خبریں لگوا کر بہترین پرفارمر نہیں بنا جاتا اس کے لیئے ڈانس دکھانا پڑتا ہے اپنی صلاحیتیں دکھانی پڑتی ہیں اور مجھے فخر ہے کہ میں اپنے ڈانس کے اساتذہ کا نام روشن کروں گی اور ان کی کی ہوئی پیشین گوئی کو سچاثابت کردوں گی۔