ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

جرمن اداکارہ پاکستان کے عشق میں گرفتار اپنا ملک چھوڑ کرمستقل طور پر پاکستان میں رہنے کا فیصلہ

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن کی نامور اداکارہ پاکستان آکر پاکستان کی ہو کر رہ گئیں ۔ جرمن سے تعلق رکھتے والی معروف ماڈل و اداکارہ لیلیٰ داستان کو پاکستان سے عشق ہوگیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں تین ماہ قبل پہلی بار فیشن شو میں کیٹ واک کے لیے پاکستان آئی تو یہاں کی ثقافت، کلچر اور لوگوں کا پیار دیکھ کر حیران رہ گئی۔روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق داکارہ لیلیٰ داستان نے کہا کہ

اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب مجھے اسی ملک میں رہنا ہے، میں نے قلیل عرصہ میں کچھ فیش شوز میں کیٹ واک میں حصہ لیا تو مجھے بہت اچھا لگا، میں پاکستانی دل کش ملبوسات کی دیوانی ہوگئی۔جرمن اداکارہ لیلیٰ داستان ہے ایک سوال کے جواب میں جنگ کو بتایا کہ میں ان دنوں ایک پاکستانی فلم میں کام کررہی ہوں، جاوید شیخ، معمر رانا اور شہروز سبزواری کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آیا اور ان سے بہت سیکھنے کا موقع ملا۔لیلیٰ داستان نے مذید بتایا کہ میں جرمنی میں پیدا ہوئی، الحمداللّٰہ مسلمان ہوں، پاکستانی ڈرامے اور فلمیں شوق سے دیکھتی ہوں، ان دنوں اردو سیکھ رہی ہوں، مجھے اردو زبان بہت اچھی لگتی ہے، میں نے سنیما میں پاکستانی فلمیں دیکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے جوانی پھر نہیں آنی، رانگ نمبر اور سپر اسٹار بہت اچھی لگی، مجھے استاد نصرت فتح علی خان، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان کا سپر گانا ’محبت بھی ضروری تھی‘ بے حد پسند ہے۔پاکستانی فن کارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، مہوش حیات، فواد خان اور ہمایوں سعید کی اداکاری نے بہت متاثر کیا۔میں نے اب مستقل کراچی میں رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، مجھے معروف ڈراما پروڈیوسر سراج الحق بہت سپورٹ کررہے ہیں۔مجھے عالمی دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن اور سلامتی والا ملک ہے، یہاں بسنے والے لوگ بہت پیار کرتے ہیں اور اسی وجہ سے میرا پاکستان میں رہنے کا پروگرام بنا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…