پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عمران ہاشمی نے مجھے شادی کی پیشکش کی تھی میں نے کیا جواب دیا تھا ؟ ادکارہ میرا کا دعویٰ

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ود کے مشہور اداکار عمران ہاشمی نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران ہاشمی نے ماضی میں انہیں شادی کی آفرکی تھی۔لیکن میں انکار کر دیا تھا ۔اداکارہ میرا کا اپنی پسند ناپسند کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے بہادر لوگ بہت پسند ہیں

مگر لالی وڈ میں میرے دوست بھی ہیں اور دشمن بھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جن میں ٹیلنٹ نہیں ہوتا ان میں خوف ہوتا ہے، میں بیخوف ہوں کیونکہ مجھ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اسی کی بدولت میں اپنے لیے پیسے بھی کما سکتی ہوں۔اپنی آئیڈیل شخصیت کے حوالے سے میرا کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو میرے سامنے سگریٹ و شراب کا استعمال نہ کرے اور میرا خیال رکھے میرا آئیڈیل ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں۔فیصلہ سازی کے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں سوچ سمجھ کر فیصلے نہیں کرتی، جو دل میں آتا ہے کر دیتی ہوں اسی وجہ سے کئی بار مشکلات کا شکار بھی ہو جاتی ہوں۔میرا کا کہنا تھا کہ میرا دل ہر روز ٹوٹتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ مہیش بھٹ نے اشمیت پٹیل سے شادی کی پیشکش کی تھی لیکن وہ ہندو ہیں اس لیے میں نے منع کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…