منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

علی ظفر نے گلوکاری کی دنیا کے سفر کا راز بتا دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے اپنے چاہنے والوں کو موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے سفر کے بارے میں بتادیا۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی یہ سفر ہی آپ کو اپنی منزل کے بارے میں بہت کچھ سکھاتا ہے۔ ویڈیو میں علی ظفر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ

میں گانا گانا چاہتا ہوں، سی ایس پی آفیسر بننے سے کیا ہوگا؟ تو میرے والد نے کہا کہ دیکھو جب تم سی ایس پی آفیسر بنو گے تو تمہارے آگے پیچھے گاڑی ہوگی، لوگ تمہیں سلیوٹ ماریں گے، تو میں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے میری پوسٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ میرے کام کی وجہ سے مجھے سلیوٹ کریں۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ یہ احساس میرے اندر 16 سال کی عمر میں کیسے تھا یہ مجھے نہیں پتا لیکن یہ تھا اور مجھے یہ یقین تھا کہ میں ایک دن بہت بڑا اسٹار بنوں گا، اس وقت میں صرف ایک اسٹار بننا چاہتا تھا اور گانا گانا چاہتا تھا۔ راک اسٹار نے ویڈیو میں کہا کہ میرا ایک بہت بڑا خواب تھا کہ میں اسٹیج پر جا کر گانا گاں اور وہاں موجود ہزاروں لوگ میرے ساتھ مل کر میرے گانے گائیں۔گلوگار کاکہنا تھا کہ اب یہ سب کرتے ہوئے مجھے 10 سال ہوگئے ہیں، دنیا میں بہت چیزیں دیکھ لی ہیں اور اپنی زندگی میں بہت چیزیں سیکھ لیں، اب میں آپ کو اتنا بتا سکتا ہوں کہ آپ سب میں سے ہر ایک انسان خاص ہے، آپ عام نہیں ہو، آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ اپنے اندر جھانک کر دیکھو کہ میں کون ہوں؟ علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ آپ اپنے اندر کے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے کے بعد اس پر کام کریں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…