لاہور/ اسلام آباد (آن لائن) اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات نے 2 بین الااقوامی ایوارڈ جیت لئے۔ فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے دونوں اداکاروں نے پاکستان کو ایک بار پھر قابل فخر بنادیا ہے ۔ اس فلم کو لندن میں منعقدہ گولڈ مووی ایوارڈز میں’’ بہترین غیر ملکی فلم‘‘ اور ’’بہترین سینماگرافی‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے اور فاتحین کو ایک سال کے بعد
لندن میں ہونے والی آخری تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے ۔ فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ ہمارے دیسی معاشرے میں شادیوں سے منسلک دباؤ کی عکاسی کرتی یے جس کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے جسے 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اسے ناقدین اور سامعین دونوں نے ہٹ قرار دیا ۔ فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ نے دوسرے بین الاقوامی ایوارڈز بھی حاصل کیے جن میں ’’ راجستھان فلم فیسٹیول2019 {‘‘{ کے پانچویں ایوارڈ میلے میں ’’ سپیشل جیور ی ایوارڈ فار بیسٹ انٹرنشل فیچر فلم‘‘ کا ایوارڈ اور ’’لندن انڈپینڈنٹ فلم ایوارڈز (2019)‘‘ میں ’’بہترین غیر ملکی فیچر فلم ‘‘ کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔