منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

گپی گریوال کا شکریہ ،مہوش حیات نے بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر جواب دیدیا

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اداکارہ مہوش نے بھارتی فلم ساز، گلوکار و اداکار گپی گریوال کی جانب سے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر جواب دیتے ہوئے بھارتی اسٹار کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکار گپی گریوال نے کرتارپور راہداری کے ذریعے پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب آکر سکھوں کے مذہبی پیشوا ’گرو نانک‘ کی آخری آرام گاہ کا دورہ کرتے وقت ایک ولاگر کے ساتھ بات چیت کے

دوران مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔گپی گریوال 2 روزہ دورے پر 20 جنوری کو پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے ننکانہ صاحب میں گرو نانک کی آخری آرام گاہ کا دورہ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس بھی شیئر کیں۔گپی گریوال پہلی بار پاکستان آئے اور انہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے مذہبی پیشوا کی آخری آرام گاہ کا دورہ کرنے پر شکرانہ بھی ادا کیے۔گپی گریوال نے ننکانہ صاحب کے دورے کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ بھارتی پنجاب میں رہنے والے تمام پنجابی سکھ پاکستانی پنجاب آکر اپنے روحانی پیشوا گرو نانک کی آخری آرام گاہ کم سے کم ایک بار ضرور دیکھیں۔ننکانہ صاحب کے دورے کے دوران ہی پاکستانی ولاگر تحسین باجوا نے پنجابی گلوکار و اداکار کا انٹرویو بھی کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گپی گریوال نے کہا کہ انہوں نے اگرچہ پاکستانی فلمیں بہت کم دیکھی ہیں تاہم انہوں نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ مکمل ’مولا جٹ‘ کا ٹریلر دیکھا ہے۔پسندیدہ گلوکار کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں گپی گریوال نے کہا کہ اگرچہ انہیں بہت زیادہ پاکستانی گلوکار پسند ہیں تاہم راحت علی خان ان کے سب سے زیادہ پسندیدہ گلوکار ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں بھارتی اداکار و گلوکار نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ یقینا پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کریں گے۔بھارتی اداکار و گلوکار کی جانب سے مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے بھی انہیں جواب دیا اور ان کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔مہوش حیات نے بھارتی اداکار و گلوکار کا ولاگر کو دیا گیا انٹرویو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ گپی گریوال نے پاکستانی مہمان نوازی کو انجوائے کیا ہوگا۔تاہم اداکارہ نے واضح طور پر بھارتی گلوکار و اداکار کے ساتھ کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…