بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کے ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کا خواتین سے متعلق ایک اور بیان سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر خواتین سے متعلق اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر یر عتاب رہتے ہیں، اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، ان کی خواتین سے متعلق ایک اور بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی مقبولیت کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی

جس میں ڈرامہ کی کاسٹ سمیت پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات مداحین سے شیئر کیے تو خلیل الرحمان قمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ڈرامہ نویس نے عورت اور بے وفائی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’عورت فطرتاً بے وفا نہیں ہوتی، اور جو بے وفا ہوتی ہے وہ فطرتاً عورت نہیں ہوتی۔‘‘ خلیل الرحمان قمر کی اس بات پر وہاں موجود تمام مردوں نے تو تالیاں بجائیں تاہم خواتین نے ایسا نہیں کیا۔اس جملے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان قمر پر بہت تنقید کی جا رہی ہے، لوگوں کا طنزاً کہنا ہے کہ ایسی بیہودہ بات پر تالیاں بجائی جا رہی ہیں، واہ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…